لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے آئی ایم ایف سے ہونے والا معاہدہ قوم کے سامنے لایاجائے۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا13سیاسی جماعتیں معیشت ٹھیک کر سکیں نہ مہنگائی کم ہوئی، 15ماہ کی کارکردگی زیرو ہے،عوام بے یار و مددگار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا75 برسوں میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، حکمرانوں کی شوگر ملوں میں اضافہ ہوا، عوام غریب سے غریب تر ہو گئے، حقیقی تبدیلی کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
آئی ایم ایف سے ہونےوالا معاہدہ قوم کے سامنے لایاجائے،سراج الحق



















