پاسداران انقلاب نے خلیج عمان میں ایک جہاز پکڑ لیا، امریکی بحریہ کا دعویٰ
واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی بحریہ کے ایک ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک تجارتی جہاز کو پکڑا اور یہ جہاز اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی بحریہ نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے بحری جہاز تعینات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں امریکی بحریہ کی مرکزی کمان نے اندازہ لگایا کہ اس واقعہ کے حالات میں مزید مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹینکر رچمنڈ وائجر کو کنٹرول کرنے کی کوشش عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان میں ایک ایرانی بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد کی گئی اور اسے نقصان پہنچا۔ایجنسی نے ایران کے صوبہ ہرمزگان میں میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بہاماس کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کا نام رچمنڈ وائجر ایرانی جہاز سے ٹکرا گیا جس میں عملے کے سات افراد سوار تھے، جس میں پانچ شدید زخمی ہو گئے۔امریکی بحریہ اس سے قبل اسی علاقے میں جزائر مارشل کے پرچم بردار آئل ٹینکر ٹی آر ایف موس کے واقعے سے نمٹ چکی ہے۔امریکی بحریہ نے کہا کہ ایران نے ایک ہفتے میں دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لیا۔



















