سویڈن کا قرآن کریم اور دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی جرم قرار دینے پر غور

دی ہیگ (مشرق نیوز) قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کےخلاف عالمگیر سطح پر احتجاج کئے جانے کے بعد سویڈن کی حکومت نے قرآن کریم اور دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سویڈن کے وزیر انصاف گونار اسٹرومر کے مطابق قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ نے سویڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ قرآن پاک یا دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے۔ واضح رہے پوری دنیا میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔