بلوچستان آدھا پاکستان ،وفاق بقایاجات ادا کرے،وزیراعلیٰ قدوس بزنجو

کوئٹہ(بیورورپورٹ)مالی بحران،وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے وفاق سے پھربقایاجات مانگ لئے،اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز کم ہیں، توقع ہے 2015 سے معطل پی پی ایل کے معاملات میں پیش رفت ہو گی ، ترقیاتی مد میں 120 ارب دستیاب ہو تے ہیں ، ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب تک اضافے سے بہتری آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا سیلاب زدگان کے اعلان کردہ 10 ارب بھی دئیے جائیں ، سیلاب کی صورتحال میں ڈونر ایجنسیوں نے بھرپور ساتھ دیا،بلوچستان آدھا پاکستان ہے ، سکیورٹی دینا چیلنج سے کم نہیں ،سکیورٹی برقرار نہ رکھ سکیں تو اثر دوسرے صوبوں پر بھی پڑے گا۔

قدو س بزنجو سے مزید کہااپنے دوستوں کے ساتھ ہر وقت کھڑا ہوتا ہوں ، آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کا قائل ، تسلیم کرتا ہوں، پیپلزپارٹی میں جانے کا ارادہ تھا دوستوں کے مشورے پر باپ پارٹی میں ہی رہوں گا،انتخابات کے بعد کی حکومت کا کچھ نہیں کہہ سکتا ،کون اقتدار میں ہو گا آنے والا وقت ہی بتائے گا۔