اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، اس معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل مسلم لیگ (ن) نے چین کے ساتھ مل کر سی پیک شروع کیا، نوازشریف نے چینی صدر کےساتھ ملکر سی پیک کے سفر کا آغاز کیا۔ ا±نہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا منصوبہ پروان چڑھا اور اس منصوبے کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے۔ شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائےگی۔ ا±نہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں لیکن اب آئی ایم ایف شرائط پرعملدرآمد کیا جائےگا۔ ا±نہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کوآگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔
آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی مکمل پاسداری کرینگے:وزیراعظم شہبازشریف



















