غزہ(مشرق نیوز)اسرائیل کی بربریت،فلسطین پر فضائی حملہ،10نوجوان شہید،متعدد زخمی ہوگئے،درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے جنین پناہ گزین کے کیمپ پر میزائل برسائے،گولیاں بھی چلائی گئیں،حملے سے قبل درجنوں بکتر بند گاڑیوں نے پناہ گزین کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا۔
حملے میں10نوجوان شہید،متعدد زخمی ہوگئے،درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا،شہدا کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے فلسطینی ایوان صدر نے حملے کو جنگی جرم قرار دےدیا۔
ادھر اقوام متحدہ نے جنین میں اسرائیل کی جانب سے جدید فوجی ہتھیاروں کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا پناہ گزین کیمپ میں حالات کافی کشیدہ ہیں، ایمبولینس زخمیوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل کی بربریت،فلسطین پر فضائی حملہ،10نوجوان شہید،متعدد زخمی


















