ماسکو (مشرق نیوز) روس کے سابق وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے کہا ہے کہ کرائے کی ملیشیا واگنر کے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی گذشتہ ہفتے قلیل مدتی بغاوت نے صدر ولادی میر پیوٹن کے استحکام کے مفروضے کو تارتار کر دیا اور درحقیقت بغاوت نے انھیں روس کے اندر کافی کمزور کر دیا ہے۔کاسیانوف 2000 سے 2004 تک روس کے وزیر اعظم رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ بنیادی اثر بہت آسان اور بہت سادہ ہے۔جرمن نشریاتی ادارے دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 20 سال سے روسی پروپیگنڈا لوگوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ صدر پیوٹن کی حکمرانی کی بنیاد استحکام اور ممکنہ خوشحالی ہے۔پریگوزن نے گذشتہ ہفتے ایک مختصر بغاوت برپا کی تھی اوراس کا اختتام اس وقت ہوا جب انہوں نے ایک معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد ماسکو کی جانب ویگنر جنگجو کا مارچ ختم کردیا جس کے تحت انہیں روس میں ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کے بغیر بیلاروس میں جلاوطن کر دیا گیا۔
پریگوزن نے پیوٹن کے مستحکم روس کا افسانہ تارتار کردیا: سابق روسی وزیر اعظم



















