وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب ،9نکاتی ایجنڈا تیار،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس پیر کو طلب کرلیا،9نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا،اہم فیصلے متوقع ہیں۔

افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ،ایچ ای سی ترمیمی بل، اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل ہے، قومی سپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔