ملک بھر میں نماز عیدالاضحی کے اجتماعات،جانوروں کی قربانی


لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی عقید ت واحترام سے منائی جارہی ہے،شہرشہر قریہ قریہ نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے۔ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


عید کی نماز کے بعد لوگوں نے گلے ملکر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔


نماز عید پڑھنے کے بعد ملک بھر کے تمام شہروں میں لوگ جانوروں کی قربانی کرنے میں مصروف ہیں،قربانی کاسلسلہ عید کے 3دن جاری رہے گا۔