عید سے قبل تمام جیلوں میں قیدیوں کو اپنے پیاروں سے ملوایا گیا ہے: میاں فاروق نذیر

لاہور ( مرزا ندیم بیگ سے) عیدالاضحی کے 3 دنوں میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات پر پابندی، آئی جیل خانہ جات نے پروانہ جاری کر دیا۔ گھر کے بنے ہوئے کھانے بھی جیل حکام کا عملہ قیدیوں تک خود پہنچائے گا جس کیلئے گزشتہ رو ز آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے حکمت عملی مرتب کرکے شیڈول جاری کر دیا ۔ آئی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی روزنامہ ”مشر ق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی سے قبل جیلوں میں قیدیوں کی اپنے پیاروں سے ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں قید یوں سے اپنوں ملوایا گیا ہے اور طے شدہ وقت کے تعین کے مطابق اس پر عملدرآمد کروایا گیا تھا ۔ اورپنجاب بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے رشتہ داروں اپنوں دوستوں کی خصوصی ملاقاتوں کا عید کے تہواروں پر پابندی عائد کرنے کا اہم مقصد مخیر حضرات کی جانب سے قیدیوں کیلئے سپیشل کھانے مہیا کرنا ہے ۔ پنجاب کی سطح پر مخیر حضرات کی جانب سے عید قربان پر ان کی خصوصی معاونت اور انسانی ہمددری کے جذبہ کے تحت تمام جیلوں میں قیدیوں کو ان تین دنوںمیں سپیشل کھانا فراہم کیا جائےگا جبکہ اس کے علاوہ گھر سے بنے کھانوں سے بھی قیدی لطف اندو ز ہو سکیں گے جس پر کوئی پابندی نہیں ۔ قیدیوں کے لواحقین جیلوں کی بارکوں میں قیدیوں کیلئے نام کا اندارج کرواکر جیلوں کے گیٹ پر اپنا کھانا جمع کروا سکتے ہیں جس کو ذمہ داری کے ساتھ ہر قیدی تک پہنچایا جائےگا ۔ اس حوالے سے پنجاب کی ہر جیل میں ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتاتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے خصوصی تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اپنی طرف سے بھی خصوصی کھانوں کو تیار کرتے ہیں جس فریضہ کو بھر پور ذمہ داری سے نبھایا جاتا ہے ۔