مالاکنڈ میں خون کی ہولی،داماد نے سرالیوں کو بھون دیا،9افراد جاں بحق

مالاکنڈ،سوات(بیورورپورٹ) مالاکنڈ میں خون کی ہولی،داماد نے سرالیوں کو بھون دیا،9افراد جاں بحق ہوگئے، قتل ہونےوالوں میں گھر کے مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

لیویز کے مطابق ملزم نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر انتہائی اقدام اٹھایا،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی،9 افراد کے قتل کےخلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

بعدازاں مرکزی ملزم اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق ملزموں کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔