مسجد الحرام اور نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر، حجاج نے شیطان کو کنکریاں ماریں

ریاض/ ابوظہبی (مشرق نیوز) سعودی عرب، امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے، بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، حجاج کرام نے قربانی کے بعد احرام کھول دئیے، حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچے، عیدالاضحی کے پہلے دن حجاج کرام نے رمی ادا کی پھر جمرت پہنچ کر شیطان کو کنکریاں ماریں، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں بھی نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اُمت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی، کشمیر، فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔