حاضر سروس کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو ریٹائرڈ کا بھی ہونا چاہیے: جاوید لطیف

لاہور (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پروجیکٹ چیئرمین پی ٹی آئی لانچ کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جاوید لطیف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اگر ایک ادارہ خود احتسابی اپنے سے شروع کرتا ہے تو یہ اچھا پیغام ہے، تمام اداروں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے، انصاف فراہم کرنے والا ادارے بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ حاضر سروس کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا نہ ملی تو نو مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے، اگر حاضر سروس لوگوں کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو سابق لوگوں کا بھی ہونا چاہیے، ہمارا ہدف صرف ان لوگوں کو سزا دینا نہیں تھا، ہمارا ہدف وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں بدامنی اور معاشی بدحالی آئی۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو جو نو مئی میں ملوث ہیں ان کو چوک چوراہوں میں لٹکایا جائے، نو اور دس مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کوئی رعایت ملے گی تو قوم اسے برداشت نہیں کرےگی۔