لاہور(کورٹ رپورٹر)یاسمین راشد کیلئے نئی مشکل،لاہور پولیس نے وین جلانے کے کیس میں بھی نامزد کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے کیس پرسماعت کی۔
پولیس نے کینٹ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا یاسمین راشد کینٹ میں پولیس گاڑیاں جانے کے مقدمے میں نامزد ہے، تفتیش کیلئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاسمین راشد کیلئے نئی مشکل،وین جلانے کے کیس میں بھی نامزد


















