اسلام آباد (مشرقنیوز) سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی کارروائی روکنے کے استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھے۔
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی گئی

















