نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے حکمت عملی تیار

لاہور (اپنے رپورٹر سے )نوازشریف کی وطن واپسی میں حائل قانونی پیچیدگیوں پر مشاورت مکمل کرلی گئی،پارٹی ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے حکمت عملی تیار کر کے نواز شریف کو بریفنگ دی۔

عید کے فوری بعد وکلا کی جانب سے وکالت نامے نواز شریف کو لندن بھجوائے جائیں گے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی،نواز شریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لندن سے پاکستان کےلئے ٹریول کریں گے۔

حفاظتی ضمانت کے دوران ہی سزاوں کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ کرانے کی کوشش کی جائے گی،ذرائع کے مطابق اگر جیل جانا ضروری ہوا تو نواز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔