وزیر اعظم نے لاہور میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اعظم نے لاہور میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا نگران پنجاب حکومت نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات، متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرے۔

وزیر اعظم نے برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ ،انتظامی اقدامات کرنے، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہدایت بھی کر دی۔