مفاہمتی سیاست ناگزیر،دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائینگے،احسن اقبال

نارووال (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے الیکشن اکتوبر،نومبر میں ہوں گے،اگلے 5 سے 10 سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی، انتخابات کے بعد وسیع البنیاد معاشی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو آگے لےکر جائیں گے،انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے، ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہانواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، 2017 میں سازش سے نااہل کیا گیا، سازشی کردار بھی ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معیشت پر لگائے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں،آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، سابق حکومت کے 4 برس کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔