روزنامہ ”مشرق“ کی خبر پر ایکشن،تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں غیرقانونی منی پٹرول پمپ بند

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے) ایس پی ماڈل ٹاو¿ن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے روزنامہ ”مشرق“ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ لیاقت آباد کے علاقے تلہ بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر چلنے والے منی پٹرول پمپس اور گیس سٹیشنوں کو محکمہ پولیس اور سول ڈیفنس کے عملہ کی زیر سرپرستی چلایا جا رہا تھا، فوری طور پر بند کروا دیا جس پر شہری و سماجی حلقوں نے ایس پی ماڈل ٹاو¿ن اور روزنامہ ”مشرق“ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ ”مشرق“ ہمیشہ ہی سے معاشرے میں ہونے والی برائیوں کی نشاندہی کرتا رہتا ہے جس پر ہم روزنامہ ”مشرق“ کے شکر گزار ہیں۔ یاد رہے روزنامہ ”مشرق “ نے اپنی صحافتی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے شہر میں چلنے والے غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ سٹیشنز کی خبر کے ذریعے نشاندہی کی تھی کہ صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات جن میں اسلام پورہ، کچا جیل روڈ، گرین ٹاﺅن، لیاقت آباد، پیکو روڈ، اچھرہ اور شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور گیس فلنگ سٹیشنوں کو محکمہ پولیس اور سول ڈیفنس کے عملہ کی ملی بھگت سے چلایا جا رہا ہے اور منتھلی کی مد میں مبینہ طور پہ پولیس اور سول ڈیفنس کا عملہ منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ سٹیشنز سے رقم وصول کر رہا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے احکامات جاری کرتے ہوئے ان علاقوں کے ایس ایچ اوز کو پابند کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان علاقوں میں دوبارہ منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ سٹیشنوں کو قائم کیا گیا تو اسکا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا خبر چلنے کے بعد کہ تلہ بازار کے علاقہ میں منی پٹرول پمپ اور گیس سٹیشن کی بندش تو ہو جاتی ہے لیکن چند دن بعد ان منی پیٹرو ل پمپس کے چلانے والے پولیس سے ساز باز کرکے اسکو دوبارہ کھلوا لیتے ہیں۔