کوئی جماعت یاشخص ملک کوآگے لےکرنہیں چل سکتا،چودھری سرور

لاہور(اپنے نمائند ے سے )چیف آرگنائزر ق لیگ چودھری سرورنے کہا ہے کوئی سیاسی جماعت یاشخص ملک کوآگے لےکرنہیں چل سکتا،ق لیگ میں اقلیتوں کی ایگزیکٹولیول پرشرکت یقینی بنائی جائےگی،ق لیگ کسانوں، مزدوروں، ٹرید یونین، یوتھ، خواتین اور منیارٹی پر مشتمل ہو گی، سب کے حقوق کےلئے بھرپور جدو جہد کریں گے۔

چودھری سرور نے مزید کہا کامران عثمانی کو میرٹ پر یوتھ کی صدارت دی گئی ، مجھے یقین ہے یوتھ ونگ پارٹی کو آگے لےکر چلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔