پاک بحریہ کے افسروں ، جوانوں کو عسکری اعزازت تفویض

کراچی (بیورورپورٹ)کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں ،جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب ہوئی، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور شہزاد اقبال، کموڈور توقیر احمد خواجہ، کموڈور احسن رضا ملہی اورکموڈور سید طلعت حسین شامل تھے۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کمانڈر کبیر یحییٰ خان، کمانڈر عاطف خان،لیفٹیننٹ کمانڈر عبدالرحمن خان شامل ہیں،کمانڈر سید یوسف وقار کو تمغہ بسالت اور برکت علی LCDT کو امتیازی سند سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس-I کے 14 ایوارڈز، تمغہ خدمت (ملٹری)کلاس-II کے 17 ایوارڈز اور تمغہ خدمت (ملٹری)کلاس-III کے 10 ایوارڈز پاک بحریہ کے چیف پیٹی افسرز ،سیلرز کو دیئے گئے۔

جبکہ چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے 29 افسروں، چیف پیٹی افسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو ستائشی خطوط سے نوازا گیا،تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔