شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور، گرفتاری سے روکدیاگیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماو¿ں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا اور 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے سیشن کورٹ نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔