فوجی عدالتیں کیس،وزیراعظم،چیئرمین پی ٹی آئی،وزرا ،چاروں صوبوں کو نوٹس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےخلاف درخواستوں پر وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی،وزیر داخلہ رانا ثنا ،وزیر دفاع خواجہ آصف ،اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے، اب وکیل فیصل صدیقی کے دلائل سنیں گے، تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے حکمنامے میں اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا 9 مئی واقعات کے بعد سول اور ملٹری کسٹڈی میں موجود افرادکی تفصیلات جمع کرائیں، کیس کی مزید سماعت جمعہ کو صبح9.30پر ہوگی۔