بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنےوالوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کافیصلہ


لاہور(سپیشل رپورٹر)بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنےوالے عادل راجہ سمیت تمام ملزموں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کافیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 361 سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کرلی ،اکاونٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تمام افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لانے کےلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ،اکاوٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزموں کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائےگا ،عادل راجہ کی گرفتاری کےلئے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی گئی ۔