اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسد عمر،قریشی کو دھچکا،حفاظتی ضمانت مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک پیش ہونے کی مہلت دےدی،جسٹس ارباب طاہر نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں سابق وزرا شاہ محمود قریشی ،اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا دونوں رہنما خود کہاں ہیں؟،وکلا نے کہا ہائیکورٹ کے باہر گاڑی میں موجود ہیں لیکن پولیس نے ناکہ لگا رکھا ہے ،گاڑی سے نکلے تو گرفتار ہوجائیں گے، اندر نہیں آنے دیاجارہا۔
عدالت نے استفسار کیا کوئی عدالتی نظیر بتا دیں جس میں بغیر پیش ہوئے ضمانت ملی ہو،وکیل نے حمزہ شہباز کا حوالہ دیا اور کہا کیس کو بھی حمزہ شہباز طرز پرحفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا جائے، عدالت نے ریمارکس دئیے جمعرات تک کا وقت دے دیتے ہیں اگر درخواست گزار پیش ہوگئے تو سن لیں گے،عدالت نے کہا قانون بہت واضح ہے ،ضمانتیں سیشن عدالت سے مسترد ہوچکیں جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں کیا عام آدمی کو بھی دیا جاتا ہے۔
اسد عمر،قریشی کو دھچکا،حفاظتی ضمانت مسترد،جمعرات تک پیش ہونے کی مہلت


















