نوازشریف سے ملاقات ،استعفیٰ دے چکا اب ن لیگ کاعہدیدار نہیں ،شاہد خاقان

لندن (مشرق نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ،موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورزیر غور آئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہارواں سال اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونا قانون کے مطابق ضروری ہے،صوبائی اسمبلیاں ملک میں انتشار پھیلانے کےلئے توڑی گئیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا میرا مسلم لیگ ن یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں،میاں صاحب کو کہا تھا آپ قیادت بدلیں گے تو میرا پارٹی کے عہدے پر رہنا ممکن نہیںاستعفیٰ دے چکااب ن لیگ کاعہدیدار نہیں۔