”ریڈلائن کراس“لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ

لاہور(نمائندہ خصوصی)”ریڈلائن کراس“لطیف کھوسہ کو پیپلز پارٹی سے فارغ کردیا گیا،پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا وہ طے کردہ حدود کو پار نہ کریں ، انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا،پنجاب کے صدر نے کہا لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے ،بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے، عہدہ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کےخلاف بلیک میلنگ شروع کی گئی۔