واشنگٹن (مشرق نیوز) بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانےوالے مشہور ارب پتی سمیت متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک چھوٹی سی سیاحتی آبدوز سے اتوار کو آخری بار رابطہ ہوا تھا جس کے بعد کسی وجہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔آبدوز میں موجود افراد بحر اوقیانوس میں ڈوبے ہوئے ٹائی ٹینک کے ملبے کی تلاش کے دورے پر تھے۔ اس میں آبدوز کا کپتان، ایک ارب پتی اور ایک برطانوی سمیت 4 سیاح ہیں۔ لاپتا ہونے والوں میں دبئی میں مقیم 59 سالہ ہمیش ہارڈنگ بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہمیش بزنس جیٹ اور ہیلی کاپٹر کی فروخت کی ایکشن ایوی ایشن کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ میڈیا کے مطابق ان کی آبدوز میں صرف 96 گھنٹے آکسیجن موجود تھی۔OceanGate Expeditions کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے 250,000 ڈالر میں اس سفر کا اہتمام کیا تھا۔ سرچ مشن پر جانے والے افراد سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ریسکیو ٹیم کو آبدوز کو سمندر کے اس علاقے میں روانہ کیا گیا ہے۔
ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی ٹیم سے رابطہ منقطع


















