انتقال کے بعد مالک مکان کے حق میں فیصلہ،کرائے دار بےدخل

لاہور(کورٹ رپورٹر)انتقال کے بعد مالک مکان کے حق میں فیصلہ،کرائے دار بےدخل،لاہور ہائیکورٹ نے 27 سال بعد فیصلہ سنا دیا، سائل کے انتقال کے بعد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالتوں کے کرایہ دار کے حق میں تمام فیصلے کالعدم قرار دے دئیے۔

جسٹس انوار حسین نے بلال احمد کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلے کے مطابق باغبانپورہ کے بلال نے 1995 میں کرایہ داری کا معاہدہ کیا، موجودہ قانون کرایہ داری ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہے، میاں بلال کیخلاف بے دخلی کا دعویٰ خارج ہو چکا ۔