لاہور(مشرق نیوز) لاہور پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کوگرفتار کر لیا۔ قومی فٹ بال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستاربھی جناح ہاوس حملے میں ملوث نکلیں،انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وہ 9 مئی کوجناح ہاوس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث پائی گئیں، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی گول کیپر کو حراست میں لیا ، انکا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائےگا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے جناح ہاوس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کررکھاہے۔ واضح رہے شمائلہ ستار فٹ بال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں۔
جناح ہاوس حملہ کیس: قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار



















