انسانی سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائے: وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ کی انکوائری کی ہدایات کر دی۔ وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دےکر خطرناک اقدامات پر مجبور کرنے والے انسانی اسمگلروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انسانی سمگلنگ جیسے گھناو¿نے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاو¿ن اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا جبکہ چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو واقعہ میں ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے یونان کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں سے 27 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔



















