پاکستان محفوظ، طوفان کے خطرات ختم، کراچی، کیٹی بندر میں معمولات زندگی بحال

کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان محفوظ، طوفان کے خطرات ختم، کراچی، کیٹی بندر میں معمولات زندگی بحال،بھارتی گجرات میں تباہی،بپر جوائے سائیکلون سے ڈپریشن میں تبدیل ،ماہی گیروں کو واپس جانے کی اجازت،عبداللہ شاہ غازی مزار کھولنے کا اعلان،گجرات میں مکمل لینڈ فال،تفصیلات کے مطابق کراچی سے بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے جبکہ کراچی سے 225کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت طوفان کے مرکز کے گرد ہواں کی رفتار تقریبا ً120کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10سے 15فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی بندر اور اطراف میں لہریں 6سے 8فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں،کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو خان، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق ہوائیں 30 سے 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17جون تک تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،حکام کے مطابق نقل مکانی کرنےوالے مزید تھوڑا وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کرلیا ،طوفان کیٹی بندر سے 125کلو میٹر جنوب اور جنوب مغرب میں ہے، طوفان پہلے کمزور ہوکر سائیکلونک طوفان اور پھر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے،سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں تباہی مچادی جس سے مقامی لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے گجرات میں 527سے زائد درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ 3ہزار 672سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے،رپورٹس کے مطابق بجلی کے کھمبے گرنے سے گجرات کی تحصیل مالیا کے 45دیہات میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ سیکڑوں ٹرینوں کو 18جون تک کینسل کردیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے کی کیٹیگری انتہائی شدید سے شدید میں بدل گئی ہے، گجرات میں ہواں کی رفتار 115سے کم ہو کر 105کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ،طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر بدین نے آج سے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی ،بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواو¿ں کا سلسلہ بھی تھم گیا،ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز نے کہا ہے ساحلی پٹی کے شہری علاقوں کا موسم خوشگوار اور مطلع ابر آلود ہے جبکہ سمندری طوفان کا خوف کافی حد تک ختم ہوگیا ،ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج سے ماہی گیر اپنی اپنی بستیوں میں واپس چلے جائیں گے، دو روز سے چلنے والی تیز ہوا اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، جن ماہی گیروں کا نقصان ہوا جلد سے جلد ان کا ازالہ کریں گے،ادھر کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلتے ہی عبداللہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کر دیا گیا،مزار انتظامیہ کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو سمندری طوفان کے پیش نظر بند کیا تھا جسے زائرین کیلئے آج سے کھول دیا گیا،سمندری طوفان بپر جوائے راستہ تبدیل کر کے بھارت میں ٹکرا گیا تھا اور اس کے تقریبا 12 گھنٹے بعد اب ہوا کے کم دبا میں تبدیل ہو چکا،دوسری جانب محکمہ موسمیات کراچی، حدرآباد، سجاول سمیت دیگر شہروں میں آج پارش کی پیشگوئی کرچکا ہے۔