پی ٹی آئی نے اپنے ہی سپیکر گلگت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹادیا

گلگت (مشرق نیوز)پی ٹی آئی نے اپنے ہی سپیکر گلگت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹادیا،نذیراحمدایڈووکیٹ 21 ووٹ لےکر گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہو گئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں سپیکر امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اسمبلی میں 22 اراکین موجود تھے، سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 21 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ امجد علی زیدی کے حق میں صرف ایک ووٹ پڑا،نذیراحمد ایڈووکیٹ21 ووٹ لےکر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر بن گئے۔

واضح رہے پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے اڑھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا، امجد زیدی کے مستعفی ہونے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔