ریاض (مشرق نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو نے جدہ کے السلام محل میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد نے مادورو اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا مملکت کے دورے پر خیرمقدم کیا اور وینزویلا کے صدر نے سعودی عرب میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہ نماﺅں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اور انھیں بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔انھوں نے مشترکہ مفادات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز،وزیرکھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی فیصل بن فضل آل ابراہیم بھی وینزویلا کے صدر کا استقبال کرنے والے سعودی وفد میں شامل تھے۔
سعودی ولی عہد سے وینزویلا کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


















