سیاسی پنچھی پکڑنے کیلئے ترین گروپ نے کمیٹی بنادی

لاہور (خبر نگار)سیاسی پنچھی پکڑنے کیلئے ترین گروپ نے کمیٹی بنادی،ذرائع جہانگیر ترین نے گروپ کو مضبوط بنانے اور نئے لوگ شامل کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں،پی ٹی آئی چھوڑنے و دیگر سیاسی رہنماوں سے رابطوں میں تیزی لانے کیلئے جہانگیر ترین نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ۔

کمیٹی میں عون چودھری، سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، کمیٹی اراکین سیاسی رہنماوں کو ترین گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے،ترین گروپ نے خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک سمیت دیگر شخصیات سے بھی رابطوں کافیصلہ کرلیا۔