لاہور (کورٹ رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو سہولتیں فراہم کی جائیں،لاہور ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو حکم دےدیا۔
جسٹس وحید خان نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل میں سہولیات فراہمی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا پرویز الٰہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں،سٹیٹس کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں،جسٹس وحید عالم خان

















