لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی کے اکاو¿نٹ سے چودھری خاندان کو 325ملین رقم منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے اور 2بہوں کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹ لاہور ہائی کورٹ کو جمع کروائی گئی ہے جس میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں،ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا، جس کا تانے بانے راسخ الٰہی ، زارا الٰہی اور تحریم الٰہی سے ملتے ہیں،اینٹی کرپشن حکام نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے زائد ہیں، پنجاب اسمبلی کا چپراسی قیصر اقبال بھٹی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے،رپورٹ کے مطابق چپراسی قیصر اقبال بھٹی نے تحریم الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کےساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کیں ، پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی نے 11افراد اور 3کمپنیوں کےساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جن کی کوئی وضاحت موجود نہیں، مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کےساتھ 27ملین کی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشن ہوئی،راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زارا الٰہی کےساتھ 83ملین اور 5ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ،لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہو اہے چپراسی قیصر بھٹی نے 3کمپنیز کے ساتھ مجموعی طور پر 129.8ملین کی ٹرانزیکشنز کیں ، اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں راسخ الٰہی، تحریم الٰہی اور زارا الٰہی کےخلاف منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کی روشنی میں گزشتہ برس قیصر اقبال بھٹی کےخلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات شروع کی گئیں ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپراسی قیصر بھٹی 175ملین کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا ہے ، بینک ریکارڈ کے مطابق چپراسی قیصر بھٹی کے اکاو¿نٹس کا ٹرن اوور 811ملین پاکستانی اور 4000یورو ہے، قیصر اقبال بھٹی کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر راسخ الٰہی، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ کو طلب کیا گیا ہے،ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق قیصر اقبال بھٹی کے اکاو¿نٹس سے 325ملین کی رقم چودھری خاندان کو ٹرانسفر ہوئی، ایف آئی اے نے راسخ الٰہی، زارا الٰہی اور تحریم الٰہی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی ۔
قیصر بھٹی کے اکاﺅنٹ سے 325 ملین چودھری خاندان کو منتقل ،منی لانڈرنگ کیس میں اہم ہوشربا انکشافات



















