عدالت عظمیٰ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریگی: چیف جسٹس
اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے سپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی، معاشی معاملات میں سپریم کورٹ کوکوئی مہارت حاصل نہیں،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے ای ایس سی کی نجکاری کےخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیولنک کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہایہ پالیسی میٹر ہے اس کا دائرہ اختیار یہ کورٹ تو نہیں؟ میرا خیال ہے پہلے مناسب فورم پر جانا چاہیے،جسٹس عائشہ ملک نے کہااب تو ادارے کی نجکاری ہوچکی ہے اور ادارہ طویل عرصے سے کام کر رہا ہے،وکیل جماعت اسلامی رشید اے رضوی نے کہااس میں کئی معاملات حل طلب ہیں، مجھے سنا جائےگا تو بتاو¿ں گا سماعت کیوں ضروری ہے، اس حوالے سے میں اہم نکات پر عدالت کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہانجکاری کو 18سال ہوچکے ہیں، کئی ڈویلپمنٹس ہوچکی ہیں، آپ درخواست کو اپڈیٹ اور اپ گریڈکرلیں تو اچھا ہے، آپ پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیں پھر سپریم کورٹ آجائیں، سپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی، معاشی معاملات میں سپریم کورٹ کو کوئی مہارت حاصل نہیں، ویسے بھی پارلیمنٹ نے آرٹیکل184کی شق3سے متعلق 2قوانین بنائے ہیں، پرانے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں تا کہ دیکھ سکیں لائیو ایشو کیا ہے،ایڈووکیٹ صلاح الدین کا کہنا تھا لیبریونین کےخلاف درخواست بھی آئی ہے، جسٹس عائشہ ملک نے کہا وہ کیس اس وقت ہمارے سامنے نہیں ہے،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے،چیف جسٹس نے کہا آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں، ججز پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے ججز متعلقہ رجسٹریوں میں ہوں گے، آپ ہدایات لے لیں،کل کیس سنیں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی۔



















