وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر برائے داخلہ امور، رانا ثنا اللہ کو طبیعت ناسازی پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، رانا ثنا اللہ کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو بلڈ پریشر اور طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

















