جناح ہاوس حملہ کیس: پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی بریت چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما داکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب پولیس نے کہا 9مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،عدالتی حکم نامہ کیس میں محض ابتدائی مرحلہ ہے، ابھی پولیس کو فرانزک بنیاد پر کی گئی تفتیش و ثبوت پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جانا باقی ہے،پولیس کا کہنا ہے تفتیش مکمل کیے بغیر حملے میں ملوث افراد کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں،پولیس ذرائع کے مطابق 9مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے جناح ہاو¿س حملے میں یاسمین راشد کا نام شامل کیا، جے آئی ٹی نے یاسمین راشد کا اسی مقدمے میں جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا،پولیس نے کہا ہے یاسمین راشد کےخلاف تھانہ شادمان میں بھی مقدمہ درج ہے، مقدمے میں میاں محمود الرشید، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال نامزد ہیں، مقدمے میں فرخ حبیب، مسرت چیمہ، زبیر نیازی سمیت 50نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔