جوبائیڈن نے امریکی قرضوں کی حد ختم کرنے کے قانون پر دستخط کر دئیے

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے قرضوں کی حد ختم کرنے سے متعلق منظورشدہ بل پر دست خط کردئیے اور اب یہ قانون بن گیا ہے۔اس سے وفاقی حکومت کا قرضوں کی ادائی میں غیر معمولی دیوالا نکلنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ایک بیان میں کہاگیاکہ صدربائیڈن نے اس قانون سازی میں شراکت داری پر کانگریس کے رہ نماں کا شکریہ ادا کیا ہے۔محکمہ خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اس کے تمام بلوں کی ادائیگی کیلئے نقد رقم کی کمی شروع ہو جائےگی، جس سے امریکہ اور عالمی معیشتوں کو دھچکا لگے گا۔ری پبلکنز نے ملک کی قرض لینے کی حد بڑھانے سے انکار کر دیا تھا جب تک کہ ڈیموکریٹس اخراجات میں کمی پر رضامند نہیں ہوجاتے۔اس کے بعد تعطل پیدا ہوگیا تھا اور اس کو دور کرنے کیلئے وائٹ ہاﺅس اور ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی کے درمیان کئی تک مذاکرات جاری رہے تھے۔ ایوان نمائندگان اور جمعرات کو سینیٹ میں میں منظورکردہ حتمی معاہدے کے تحت آئندہ صدارتی انتخابات کے بعد قرضوں کی حد 2025 تک معطل کر دی گئی ہے اور حکومتی اخراجات کو محدود کر دیا گیا ہے۔ یہ نیا قانون،قانون سازوں کو اگلے دو سال کیلئے بجٹ اہداف دیتا ہے تاکہ سیاسی موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔