کراچی (مشرق نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ طور پر چند روز میں درخواست جمع کرائےگی، اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کیلئے علی خورشیدی، رانا انصار، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف اور محمد حسین کے نام زیر غور ہیں۔ اس وقت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ ہیں تاہم حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 21 اور پی ٹی آئی 30 نشستیں ہیں۔
ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے مشاورت

















