لاہور،ڈی آئی خان (خبر نگار،بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سابق رکن پنجاب اسمبلی نیاز خان گشکوری بھی ترین کے قافلے میں شامل ،ایک اورسابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر پی ٹی آئی سے علیحدہ جبکہ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےوالے سابق اراکین اسمبلی نے علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سینئر سیاستدان سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین کےساتھ ملکر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کوئی علیحدہ گروپ نہیں بن رہا، سارے لوگ ایک ہی جگہ اکھٹے ہوں گے، ملک کی معاشی صورتحال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی آگے لےکر چلیں گے، آنےوالے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی،جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ، سب سے مقدم پاکستان ہے، پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا، صرف آزاد کشمیر نہیں پورے پاکستان کا سٹیک ہولڈر ہوں اور قومی سطح پر کردار ادا کرتا رہوں گا۔
اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہا پارٹی چھوڑنے والے چیئرمین کی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آنےوالے کا خیرمقدم کریں گے،9مئی واقعات کے بعد قوم میں شعور آیا ، عوام نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیاست دیکھ لی ، پی ٹی آئی کے نظرئیے کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
دریں اثنامظفر گڑھ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی نیاز خان گشکوری نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید مبین عالم، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی، اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، عون چودھری، سعید اکبر نوانی، لالہ طاہر رندھاوا، نذیر بلوچ، فیصل جبوانہ، امین چودھری، قاسم لنگاہ، اسلم بھروانہ، اجمل چیمہ اور غلام رسول سانگھا بھی موجود تھے،جہانگیر ترین نے نیاز خان گشکوری کو گروپ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے رہنماﺅں سے پارٹی کے قیام پر حتمی مشاورت کی اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال و تجاویز پر غور و فکر کیا،جہانگیر ترین سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو بھی ملے،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام جاوید اکبر نے کہا 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اور پھر کرتا ہوں،تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹرز کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےوالے سابق اراکین اسمبلی نے علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا،سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس متحرک ہوگئے ، دونوں رہنماوں نے رابطے بھی شروع کردئیے ،سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا بڑا گروپ اکٹھے چلنے کا اعلان کرے گا،کبھی ن لیگ اور پی ڈی ایم بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتے،دیکھیں گے سیاست کس کروٹ بیٹھے گی،پی ٹی آئی اور کارکن بے یار و مددگار نہیں ہو سکتے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















