لاہور،پشاور،بنو ں( کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر)یاسمین راشد جناح ہاﺅس حملہ کیس سے بری،سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار،جی ایچ کیو پر حملہ کرنےوالے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت،جلاﺅ گھیراﺅ،توڑ پھوڑ کے ملزموں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کافیصلہ،مردان میںمظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین معطل،اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں قریشی،فواد کی ضمانت خارج کردی گئی۔
پولیس نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ کےلئے پیش کیا، دوران سماعت یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا یاسمین راشد کو ملزموں کے بیانات کی روشنی میں تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
خصوصی عدالت نے یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا یاسمین راشد کےخلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ، عدالت یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے،فیصلے میں مزید کہا گیااگر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔
ادھر لاہور میں جناح ہاو¿س میں جلاو¿ گھیراو¿ کے الزام میں تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کر لیا گیا،فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں،کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کےساتھ سیلفی لینے والا بھی پکڑا گیا، اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔
مزید برآں9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی،میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی کانائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں صیحام کا رہائشی ہے،میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے پر بھرپور انداز میں حصہ لیا ،ویڈیو میں دیکھا بھی جا سکتا ہے ۔
میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے، ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔
علاوہ ازیں9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاو¿گھیراو¿ میں ملوث ملزموں کے سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا،پولیس کے مطابق 9 ،10 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث ملزموں سمیت سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی،فیصلہ ملزموں کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ۔
مزید برآںمردان میں 9 اور 10 مئی کو پرتشدد مظاہروں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 6 ملازمین کو معطل کردیا گیا،معطل ہونے والوں میں سرکاری سکول کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار شامل ہے،سی سی ٹی فوٹیج اور تصایر سے ملازمین کی نشاندہی کی گئی۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سٹرک بلاک کرکے انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی،فواد چودھر ی کی ضمانتیں خارج کردیں،دونوںکیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یاسمین راشد جناح ہاﺅس حملہ کیس سے بری،اشتعال انگیز تقریر مقدمے میں قریشی،فواد کی ضمانت خارج


















