اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)عدالتی اصلاحات بل کیس8 جون کو سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرےگا،بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
دوسری جانب عدالتی نظرثانی ایکٹ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا،زمان خان وردگ نے صدر مملکت ،وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا عدالتی نظرثانی ایکٹ آئین سے متصادم ہے، آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا گیا، قانون عدلیہ کو دباﺅ میں لانے کا ہتھیار ہے،عدالت عدالتی نظرثانی ایکٹ کو بنیادی حقوق سے متصادم اور ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے۔
عدالتی اصلاحات بل کیس8جون کو سماعت کیلئے مقرر

















