اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے پاکستان ،ترکیہ کے درمیان قریبی شراکت داری دونوں برادرعوام کے درمیان اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاقائد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے صدر اردگان کےساتھ ذاتی برادرانہ تعلقات نے اخوت کے بندھن کو مزید منفرد ومضبوط بنا دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے گئے،دورہ دونوں ممالک کے بردارانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔
پاک ترکیہ شراکت داری اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہے،مریم اورنگزیب

















