کسانوں کو ملاوٹ سے پاک کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے:کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کہا ہے کہ کسانوں کو کھاد اور زرعی ادویات کی ملاوٹ سے پاک فراہمی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کےلئے سب سے اہم ہے جس کےلئے انتظامیہ اپنے بھرپور اختیارات استعمال کرےگی۔ انہوں نے ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنےوالے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق، ڈاکٹر ذیشان حنیف، امتیاز احمد خان کھچی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر،پراسیکیوشن اور پولیس کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی کوششوں کے پیش نظر ساہیوال ڈویژن میں کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور اب اس فصل کی حفاظت پر فوکس کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صوبے میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور اس کی بہتر پیداوار کےلئے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں لہذا فیلڈ سٹاف بھی ان کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں اور ملاوٹ کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بتایا کہ زرعی ادویات میں ملاوٹ کے خلاف جاری مہم میں اس سال یکم جنوری سے اب تک ڈویژن بھر میں 398سیمپل حاصل کئے جن میں سے 142کا زرلٹ موصول ہو چکا ہے اور13سیمپل فیل ہوئے۔ کھاد میں ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے دوران 274سیمپل حاصل کئے گئے جن میں 222کے نتائج موصول ہو چکے ہیں اور19سیمپل فیل ہوئے اور ان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی ادویات اور کھاد پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف ساہیوال 724انسپکشنز کی گئیں 104جگہوں پر خلاف ورزی کرنے پر15ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اوکاڑہ میں 838انسپکشنزکے دوران 64جگہوں پر خلاف ورزی کرنے پر16ایف آئی آرز جبکہ پاک پتن میں 776انسپکشنز کے دوران93جگہوں پر خلاف ورزی کے مرتب افراد کے خلاف7ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ کپاس کی فصل پاکستان کی حالیہ مالی مشکلات دور کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لئے نہایت اہم کردار کی حامل ہے کیونکہ ملک ہر سال 3ارب ڈالر کی کپاس درآمد کررہا ہے جو ملکی زرمبادلہ پر ایک غیر ضروری بوجھ ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں سخت سزائیں دلانے کی بھی ہدایت کی جس کے لئے محکمہ پراسیکیوشن اور پولیس کا تعاون حاصل کیا جائے۔قبل ازےں ،اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا جھال روڈ پر سڑک کے قریب لگے کھمبوں اوردرختوں پراظہار ناراضگی،سڑک کے قریب لگے کھمبے اور درخت کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں، واپڈا اور محکمہ ہائی وے کو ان کھمبوں اور درختوں کو فوری ہٹانے کی ہدایت۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے منصوبہ شروع کرنے سے پہلے تمام پہلو¶ں کا جائزہ لیا کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین، پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمشنر شعیب اقبال سید نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کو قوائد پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایسی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے جائیں۔ انہوں نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول غلہ منڈی کے سامنے سیوریج کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی ہدایت پر چرچ روڈ سے صبح سات بجے تک تجاوزات ہٹا کر سڑک کلیئر کر دی گئی ہے۔