پیرس (مشرق نیوز) پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپر سرجیو ریکو گھوڑے سے گر کر سر میں شدید چوٹ لگنے سے ان کے لاکھوں مداح پریشان ہیں۔دوسری طرف سرجیو ریکو کی اہلیہ نے ایک دل دہلا دینے والا پیغام دیا ہے جس نے دنیا کو پریشان کر دیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسپین کے گول کیپر کے سر میں شدید چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریکو کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسے گھوڑے اور چھوٹی گاڑی کے ٹکرانے کے بعد ایک سنگین حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ اخبار نے اطلاع دی کہ ریکو خود گھوڑے پر سوار تھا۔ان کی اہلیہ البا سلوا نے سماجی رابطوں کی سائٹس پر اپنے اکانٹس کے ذریعے ریکو کو ایک جذباتی پیغام بھیجا اور کہاکہ مجھے اکیلا مت چھوڑنا، میری محبت، کیونکہ میں قسم کھاتی ہوں کہ میں یہ نہیں کر سکتی اور نہیں جانتی کہ یہ کیسے کرنا ہے۔ ہم آپ کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، میری زندگی ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اس پیغام کے ساتھ سلوا نے اپنی شادی کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویربھی بھیجی۔
حادثے کا شکار ہونے والے فرانسیسی گول کیپر کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام


















