اسلام آباد (بیورورپورٹ)ریاست پر حملہ آورمذاکرات کے اہل نہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خا ن کو دوٹوک جواب دےدیا،اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہامکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے تا ہم سیاستدانوں کی آڑ میں ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہونے والوں کا متشدد کارروائیوں پر محاسبہ ہونا چاہئے۔
شہبازشریف نے کہاایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے سیاسی و آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے تاہم سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے مکالمہ کے اہل نہیں ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں ، متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہئے،ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔
دریں اثناصنعتی شعبے کیلئے بجٹ تجاویز پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ،معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،صنعتی شعبے کی پیداوار ،برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے، بذات خود یقینی بناوں گاصنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں، وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی چھوٹے، بڑے ،برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے،پی ٹی آئی حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری ،صنعتی ترقی کو روکا، اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا ،خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا۔
شہبازشریف نے کہاقوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، پاکستانی قوم با ہمت قوم ہے، سب ملکر معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں،حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان پہنچایا،حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے پیداواری لاگت مزید کم کرے گی،یقینی بنائےں گے بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں، وزیر اعظم نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو اجلاس میں صنعتکاروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شمولیت کیلئے تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















