کراچی (بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کاریفرنس نیب کو واپس کردیا،احتساب عدالت کراچی میں سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی ودیگر کےخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گا،سب ذمہ داری سے کام کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ،جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، بتایا جائے کون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم جعلی کیس پر معافی مانگ لے جس کا بھی دباو تھا نیب اب معافی مانگ لے،چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے جھوٹے کیسز بنانے پر تحقیقات کریں، اب بھی کہتا ہوں کیمروں کے سامنے کیس چلایا جائے، عمران خان کی طرح بھاگنے والوں میں سے نہیں۔
پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کاریفرنس نیب کو واپس ،کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا،شاہد خاقان


















